ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا ،ْ وسیم اکرم

ڈیرن سیمی کا تجربہ بہت زیادہ ہے ،ْ سرفرازکی کپتانی مثبت ہے ،ْاسٹائل بہت پسند ہے ،ْ گفتگو

اتوار 5 مارچ 2017 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2017ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرنے کہا ہے کہ ٹی 20 میچ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا ،ْ ڈیرن سیمی کا تجربہ بہت زیادہ ہے ،ْ سرفرازکی کپتانی مثبت ہے،اس کا اسٹائل بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ ڈیرن سیمی کا تجربہ بہت زیادہ ہے ،ْان کی قیادت میں ویسٹ انڈیزدو ٹی 20 ورلڈکپ جیت چکی ہے، پشاورزلمی کے انٹرنیشنل پلیئرزاٴْن کے ساتھ ہیں ،ْاس لیے ان کو فائدہ ہوگا۔وسیم اکرم کے مطابق پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہونے سے پورا پاکستان پرجوش ہے، فائنل دیکھنے صبح ہی لاہورپہنچ گیا تھا ۔سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں ،ورلڈ کپ 1987 کا سیمی فائنل یادگار تھا،بد قسمتی سے میچ ہارگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :