Live Updates

کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے،بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جاوید ہاشمی

کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے ہیں‘ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے‘ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 مارچ 2017 12:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے‘ کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے ہیں‘ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے‘ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے‘ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ قوموں سے رابطے کا ذریعہ ہے۔

کئی سال سے ملکی میدان ویران پڑے تھے عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوم بوم آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ کامیاب ایونٹ پر نجم سیٹھی سمیت سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید پر جوتا پھینکنا زیادتی ہے شیخ رشید کسی دور میں میرے بھی درباری رہے ہیں۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات