Live Updates

عمران خان کی شہرت کی وجہ کرکٹ ہے،انہیں گراؤنڈمیں آناچاہیے،جاوید ہاشمی

ملک میں کرکٹ کی بحالی اچھی کوشش ہے،نجم سیٹھی کومبارکباددیتاہوں،غیرملکی قوتیں پاکستان میں کرکٹ کوروکنا چاہتی ہیں،اگلاالیکشن ضرورلڑوں گا،پارٹیاں ٹکٹیں لےکرمیرےپیچھےپھرتی ہیں۔ سابق سینئروفاقی وزیرکی میڈیا سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 مارچ 2017 12:32

عمران خان کی شہرت کی وجہ کرکٹ ہے،انہیں گراؤنڈمیں آناچاہیے،جاوید ہاشمی
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مارچ2017ء) : سابق سینئروفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں کرکٹ کی بحالی اچھی کوشش ہے،نجم سیٹھی کومبارکباددیتاہوں،عمران خان کیوجہ شہرت کرکٹ ہے،وہ کرکٹ کی سپورٹ کیلیےگراؤنڈمیں آئیں،غیرملکی قوتیں پاکستان میں کرکٹ کو روکنا چاہتی ہیں،اگلاالیکشن ضرورلڑوں گا،پارٹیاں ٹکٹیں لےکرمیرےپیچھےپھرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے میچ دیکھنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشیدپرجوتاپھینکناغلط ہے،وہ میرے بھی درباری رہےتھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی قوتیں پاکستان میں کرکٹ کو روکنا چاہتی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹرزکاپاکستان آنا خوش آیندہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہدآفریدی میرےپسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن وہ زخمی ہوگئےہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات