بشار الاسد کی حکومت ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، روسی وزیر خارجہ

اتوار 5 مارچ 2017 09:51

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2017ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شامی صدر کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سرگئی لاؤرف نے کہا کہ، صدر بشارالاسد کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے گروہوں کے ساتھ ساز باز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس، ایسے گروہوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا، جو شامی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے بجائے، اس ملک کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شام میں بحران دوہزار گیارہ سے جاری ہے جب سعودی عرب، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے شامی عوام اورحکومت پر جنگ مسلط کی ۔ اس بحران کا مقصد صدر بشاراسد کی قانونی حکومت کو گرانا تھا لیکن دہشت گرد اوران کے حامی اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :