پی سی بی کا معذور افراد کیلیے 8000 روپے والے 500 ٹکٹس جبکہ طالبات کیلئے 1 ہزار ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 5 مارچ 2017 00:42

پی سی بی کا معذور افراد کیلیے 8000 روپے والے 500 ٹکٹس جبکہ طالبات کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2017ء) پی سی بی کا معذور افراد کیلیے 8000 روپے والے 500 ٹکٹس جبکہ طالبات کیلئے 1 ہزار ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معذور افراد اور طالبات کیلئے زبردست اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ معذور افراد کو 8000 روپے والے 500 ٹکٹس جبکہ طالبات کو 1 ہزار ٹکٹ مفت دیے جائیں گے۔ خواہش مند افراد کل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے کے دوران پی سی ہوٹل لاہور کے زیور ہال سے اپنا شناختی کارڈ اور سٹوڈنٹ کارڈ دکھا کر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔