بھارت میں مودی سرکار کی موجودگی میں مسلمان خاندان خوف و ہراس میں مبتلا

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:52

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) بھارت میں مودی سرکار کی موجودگی میں مسلمان خاندان خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ درندگی اور غنڈہ گردی میں بدمعاشوں اور ہندو شدت پسندوں کے وارے نیارے ہیں ، کوئی ان کو پوچھنے والا ہی نہیں ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے 60 کلومیٹر دور ہریانہ میں ایک مسلمان خاندان کے ساتھ درندگی، بربریت اور شیطانیت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے ایسا دردناک کھیل کھیلا ہے جسے سن کر ہر کسی کا دل دہل جائے، مودی سرکار کے ان غنڈوں نے ایک خاندان کو یرغمال بنایا اور انہیں زلیل و رسوا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، بھارت میں جب سے مودی سرکار نے حکومت سنبھالی ہے اقلیتوں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک کیا جا رہا ہے اور بڑی جمہوریت کا علمبردار بھارت انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :