ترکی کے شہر کرامرسل کے میئر نے ڈوبتی خاتون کو بچا کر لوگوں کے دل جیت لیے

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:52

ترکی کے شہر کرامرسل کے میئر نے ڈوبتی خاتون کو بچا کر لوگوں کے دل جیت ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) ترکی کے شہر کرامرسل کے میئر اسماعیل نے ایک ڈوبتی خاتون کو بچا کر لوگوں کے دل جیت لیے، ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے شمال مغربی حصے میں بحری حادثے میں جاں بحق ہونے والے 272افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری تقریب جاری تھی کہ اس دوران سمندر میں موجود 2 ڈائیورز میں سے ایک خاتون ڈائیور کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئی، میئر اسماعیل نے جب سمندر میں اس خاتون کو ڈوبتے دیکھا تو انہوں نے خاتون کو بچانے کے لیے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگا دی اور اسے بچا کر کنارے تک لے آئے، لوگوں نے اپنے میئر کی حاضر دماغی اور بہادری کی خوب داد دی اور اس طرح اسماعیل نے اپنے لوگوں کے دل جیت لیے۔

متعلقہ عنوان :