ْہزارہ موٹروے منصوبہ مکمل ہونے سے علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، محمد زبیر خان

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) ہزارہ موٹروے کے منصوبہ کے مکمل ہونے سے علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، موجودہ وفاقی حکومت کا ہزارہ کیلئے یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس کی تکمیل سے ہزارہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جھنگی لمبا میرا سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر خان نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبہ کے فیز II حویلیاں تا شنکیاری پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، 2018ء تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس سے ہزارہ بھر میں ٹریفک کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانچ سالوں میں تاریخی کردار ادا کرنا چاہتی ہے، دھرنے ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے جو بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، عوام اب جان چکے ہیں کہ یہ صرف ترقی کا راستہ روکنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ہماری مرکزی حکومت سے گذارش ہے کہ وہ حسن ابدال سے لیکر مانسہرہ تک جی ٹی روڈ شاہراہ ریشم کو بھی فی الفور ڈبل کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ لوگوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں، فوارہ چوک سے لیکر کالا پل تک سڑک کو چھ رویہ کیا جائے، فوارہ چوک سے کمپلیکس تک 10 منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :