Live Updates

تحریک انصاف حکومت نے ماضی میں بھرتی ہونے والے غریب ملازمین کو سولی پر لٹکانا شروع کر دیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

تحریک انصاف حکومت نے ماضی میں بھرتی ہونے والے غریب ملازمین کو سولی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے انتقامی انصاف کے اثرات ملنا شروع ہو گئے، عمران خان کی کرپشن کے خاتمہ، انصاف عام اور احتساب سرعام کے دعوئوں کی کلی کھل گئی، غریب ملازمین کو ایک بار پھر سولی پر لٹکا دیا گیا۔ اے این پی دور حکومت میں ڈائریکٹریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا میں بطور کمپیوٹر آپریٹر گریڈ 12 میں بھرتی ہونے والے 13 ملازمین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے دفتروں سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ ملازمین کو پہلے تین سال تک باقاعدہ تنخواہیں ملتی رہیں اور اب ڈیڑھ سال سے ان کی تنخواہیں بند ہیں اور فی ملازم کے تقریباً پانچ لاکھ حکومت کے ذمہ تنخوائوں کی مد میں بقایاجات ہیں۔ ماضی میں جہاں موٹر وہیکل ایگزامینر کی کارکردگی بہتر نہ کرنے کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے وہاں اے این پی دور میں بھرتی کئے جانے والے کمپیوٹر آپریٹر کی بدولت فٹنس سرٹیفکیٹ کی بروقت فراہمی سے مسائل حل ہو رہے تھے لیکن انصاف کی دعویدار حکومت تحریک انصاف نے ماضی کی حکومتوں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے خلاف انتقامی عمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ کمپیوٹر آپریٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور مان تھا کہ عمران خان کی حکومت انتقامی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دے گی مگر صوبائی حکومت کے تمام دعوے اور خواب ہوائی فائر ثابت ہو چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات