گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سکینگ چمپئن شپ (آج) منعقد ہو گی

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتما م سکینگ چمپئن شپ (آج) اتوار کو منعقد ہو گی، مقابلوں میںصوبہ بھر کی مختلف یونیورسٹیز سے طلبہ شرکت کریں گے۔ سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر ہونے والے ایونٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جی ڈی اے گلیات میں سیاحت کے فروغ کیلئے منفرد سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے پرعزم ہے، عالمی شہرت یافتہ گیمز علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عنایت الله وسیم ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اپنی پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات میں ایسی سرگرمیوں سے علاقہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، برف باری کے دوران دنیا بھر سے سیاح وادی گلیات کا رخ کریں گ، اس کی اور ونٹر ٹورازم سے گلیات میں مقامی افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ایڈونچر ٹائمز پاکستان کے ساتھ باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں کے انعقاد سے سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو گا اور سیاحتی اعتبار سے گلیات کو ایڈونچر سپورٹس کے فروغ کیلئے مزید شہرت ملے گی۔