سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین انتخابات، پیر محمد گروپ شاہین نے کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) سوئی ناردرن گیس ایمپلائز یونین انتخابات میں پیر محمد گروپ شاہین نے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انتخاب میں برانچ سیکرٹری لالا اعجاز احمد نے 160 ووٹ لیکر واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ مد مقابل آزاد امیدوار سجاد احمد سواتی کے حصہ میں 103 ووٹ آئے۔

(جاری ہے)

انتخاب میں 264 رائے دہندگان نے حصہ لیا تاہم ایک ووٹ مسترد کر دیا گیا۔

انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد لالا اعجاز نے اپنے خطاب میں تمام ایمپلائز کی بلا امتیاز خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے حقوق غصب ہونے یا کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی کی ہر طرح مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے اپنے گروپ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے اسے کامیاب بنانے پر ملازمین کا دلی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :