کامسیٹس یونیورسٹی میں نئے طلباء کیلئے خصوصی تعارفی تقریب (آج) ہو گی

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) کامسیٹس یونیورسٹی میں سیشن سپرنگ2017ء میں نئے داخل شدہ طلباء کیلئے ایک خصوصی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تقریب (آج) اتوار کو دن دو بجے یونیورسٹی میں منعقد ہو گی۔ کامسیٹس کے مین آڈیٹوریم میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کو شایان شان طریقہ سے سجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلبہ و طالبات کو کامسیٹس میں رائج خصوصی سمسٹر سسٹم کے چیدہ چیدہ نقات سے متعارف کرایا جائے گا، اسی سیشن میں ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر خان گل جدون خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ پروگرام میں تمام شعبہ جات کے سربرہان، انتظامی افسران اور سینئر پروفیسرز موجود ہوں گے۔ تقریب میں طلبہ کے علاوہ ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کو بھی یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے متعلق سمجھایا جائے۔