اوگی کے ٹھیکیداروں نے شاہ نذر خان کو متفقہ طور پر اپنا نیا صدر مقرر کر دیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) اوگی کے ٹھیکیداروں نے شاہ نذر خان کو متفقہ طور پر اپنا نیا صدر مقرر دیا ہے۔ گورنمنٹ کنٹریکٹر برادری کا ایک اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ٹھیکیدار برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اتفاق رائے سے شاہ نذر خان رشیدہ کو اپنا نیا صدر چن لیا گیا اور انہی کی قیادت میں ٹی ایم او اوگی سے ملاقات کی گئی جس میں ٹھیکیدار برادر ی کو درپیش مسائل اور ان کے تحفظات سے ٹی ایم او اور دیگر افسرا ن کو آگاہ کیا گیا۔