اے آئی جی لاجسٹک سید اشفاق انور نئے ڈی پی او تعینات کر دیئے گئے

ہفتہ 4 مارچ 2017 23:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبہ میں تعینات دو افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوںکے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق اے آئی جی لاجسٹک سید اشفاق انور کو تبدیل کر کے ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد ڈاکٹر خرم رشیدکو ایکس پاکستان لیو منظور ہونے پر سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہو گا۔