امن سے کرکٹ تو واپس آجائے گی لیکن کرکٹ سے امن واپس نہیں آئے گا‘ فواد چوہدری

ہمارے ملک میں پہلے سے ہی سکیورٹی مسائل ہیں اگر فائنل میچ لاہو ر میں کروانا تھا تو پوراپی ایس ہی پاکستان میں کروا لیتے‘تر جمان تحر یک انصاف کا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:56

امن سے کرکٹ تو واپس آجائے گی لیکن کرکٹ سے امن واپس نہیں آئے گا‘ فواد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ امن سے کرکٹ تو واپس آجائے گی لیکن کرکٹ سے امن واپس نہیں آئے گا‘ ہمارے ملک میں پہلے سے ہی سکیورٹی مسائل ہیں اگر فائنل میچ لاہو ر میں کروانا تھا تو پوراپی ایس ہی پاکستان میں کروا لیتے ۔ ہفتی کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں تر جمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو غلط تاثر سے پھیلایا جارہا ہے جبکہ ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے ملک میں پہلے سے ہی سکیورٹی مسائل ہیں اگر فائنل میچ لاہو ر میں کروانا تھا تو پوراپی ایس ہی پاکستان میں کروا لیتے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان تو اگر کھلاڑی پاکستا ن نہیں آتے تواس کاالزا م بھی چیئرمین تحریک انصاف پر ڈال دیتا ہے اور یہ ہی نہیں ملک میں جہاں بھی کوئی بات ہو یا اکانومی ریٹ نچلی سطح پر آجائے تو اس کا قصور وار بھی خان صا حب کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

میری تو سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ لوگ حکومت میں رہ کر کمزور ہیں اورعمران خان باہر بیٹھے ان سے زیادہ طاقتور ہیں اور اپوزیشن کی حیثیت سے سب کچھ کروا رہے ہیں تو شرفا کو چاہیے کہ وہ حکومت خان صاحب کے حوالے کر کے گھر چلے جائیں تاکہ خان صاحب آرام سے ملک کو در پیش مسائل کا حل کر لیں۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ میرے نظریے کے مطابق اگر لاہور میں فائنل اتنی ہائی سکیورٹی میںہی کروانا تھا اور ساتھ عوام کو تنگ کرنا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ یہ میچ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر کروالیا جاتاجس سے نہ تو لاہور بند ہوتا اور عوام تنگ ہوتی کیونکہ جس طرح سے کرفیو کے ذریعے میچ کھیلا جارہا ہے اس طرح تو وہاں بارڈر پر بھی کھیلا جاسکتا تھا۔