وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میںدیکھنے کا اعلان

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:56

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا پاکستان سپر لیگ کا فائنل فیملی کے ساتھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میںدیکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں پاکستان کی جیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیملی کے ساتھ فائنل میچ سٹیڈیم میںدیکھوں گی، پی ایس ایل فائنل تاریخ رقم کرے گا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرکٹ کے میدانوں میں ہمارے ہیروز کی بے شمار فتوحات ہیں ، قوم کی کرکٹ کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے ، دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کے باوجود قوم نے لاہور میں فائنل کا انعقادیقینی بنایا ۔ بہترین انتظامات پر سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ (ار)