پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:41

پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
فیصل آباد۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میاں ضیغم خلیل نے پٹواری محمد ریاض کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی اطلاع پر سرکل آفیسر نے چھاپہ مار کر پٹواری کو ایک شہری سے سرکاری کام کے عوض 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑ کر اس سے رشوت لی گئی رقم برآمد کرکے تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 6/2017 درج اور اسے حوالہ پولیس کر دیا۔