پی ایس ایل فائنل میچ کے لیے نواب بگٹی اور اسپیشل ہائی سکول میں صفائی ہدایت

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) سیکرٹری بلدیات حافظ عبدالماجد نے کوئٹہ میٹر پولیٹن کارپوریشن کے حکام کو ہدایات جاری کی ہے کہ 5مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے نواب اکبر بگٹی اسٹیدیم اور گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول کے گردونواح میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ ان دونوں مقامات پر سکرینوں کے ذریعے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے حکومت کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کوئٹہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا کردار اد اکرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :