صوبائی محکمہ صحت کا اعلامیہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) صوبائی محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق انضباطی کاروائی کی تکمیل پر ڈاکٹر محمد ایوب ولد سراج دین میڈیکل آفیسر(بی17-) شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ کو ملازمت سے جان بوجھ کر غیر حاضر رہنے پر بیڈا ایکٹ2011کے تحت ان کی 16جولائی2014تا23فروری2017تک کی سابقہ سروس کو ضبط کرلیاگیا ہے۔