ْ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق بھر پور کاروائیاں کی جائیں،صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء)صوبائی وزیر خزانہ وزراعت سردار اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے افسوسناک واقعات کے پیش نظر دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق بھر پور کاروائی کی جائیں،تخریب کاروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے مگر پولیس بے جا لوگوں کو تنگ کرنے سے گریز کرلے،یہ بات انہوں نے ہفتے کو بلوچستان اسمبلی میں تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی،سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اپنے کیمپوںتک محدود کیا جائے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قوم سے منصوب نہ کیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیں کی جائے۔