پا کستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے ، نواب ثنا ء اللہ زہری

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پا کستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور اس کے خا تمے کے لئے پر عزم ہے ،وزیراعلیٰ نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو پی ایس ایل کا فائنل میچ بڑی سکرینوں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر زمیں دکھانے کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو ایک اچھے ماحول میں تفریح فراہم ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیا سی و عسکری قیادت کے پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں منعقد کر وانے کو جرا ت مند انہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے اس فیصلے کو خیر مقدم کر تے ہوئے اسے سرا ہا ہے پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد سے پاکستان میں ایک بار پھرانٹر نیشنل کر کٹ کے دروازے کھلیں گے ،انہوں نے محکمہ کھیل کے متعلقہ حکام کو ہدایت جا ری کی ہے کہ وہ کوئٹہ میں اکبر بگٹی سٹیڈ یم اور سپیشل ہائی سکول میں بڑی سکر ینوں پر شہریوں کو پی ایس ایل کا فائنل دکھائیں اور اس موقع پر سکیورٹی اور کھا نے پینے کی اشیاء کے انتظاما ت بھی کیے جائیں تاکہ شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ سے بھر پور طور پر محظو ظ ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :