ضلع فیصل آباد میں سرچ آپریشن،5 مشکوک اشخاص گرفتار

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:39

ضلع فیصل آباد میں سرچ آپریشن،5 مشکوک اشخاص گرفتار
فیصل آباد۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرضلع بھر میں ٹائون ایس پیز کی سربراہی میںسرچ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میںمتعلقہ سرکل افسران ،ایس ایچ او ز،ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاران نے حصہ لیا ، سرچ آپریشن کے دوران96مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی ،دوران سرچ آپریشن شناخت نہ رکھنے پر5مشکوک اشخاص کو پولیس حراست میں لیا گیا، یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کارروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :