وزیراعظم کے احکامات کے بعد کھاد پر 400 روپے فی بوری سبسڈی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا

احکامات کے مطابق آدھی سبسڈی وفاق اور آدھی صوبے فراہم کریں گے ،کے پی کے حکومت نے فراہمی سے انکار کردیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:30

وزیراعظم کے احکامات کے بعد کھاد پر 400 روپے فی بوری سبسڈی پر عمل درآمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) وزیراعظم کے احکامات کے بعد کھاد پر 400 روپے فی بوری سبسڈی پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے، احکامات کے مطابق آدھی سبسڈی وفاق اور آدھی صوبے فراہم کریں گے تاہم کے پی کے حکومت نے فراہمی سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ ماہ عوامی اور سیاسی ردعمل کے بعد کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ400 روپے فی بوری پر200 روپے وفاق اور200روپے صوبے سبسڈی دیں گے۔

اس حوالے سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے معاہدہ طے پا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اس پروگرام میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

کھاد پر آدھی سبسڈی دینے سے انکار کرتے ہوئے کے پی کے حکومت کا موقف ہے کہ وفاق پوری سبسڈی فراہم کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں کھاد پرسبسڈی ختم کی گئی تھی جس پر کاشت کاروں نے اسے مسترد کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔بعد ازاں کاشت کاروں کے احتجاج پر وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے یہ ہدایت کی تھی کہ ملکی معیشت کی بہتری میں کسانوں کا کردار بہت اہم ہے اس لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سبسڈی بحال رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :