آپریشن ردالفساد کے دوران ملک کی سلامتی کے اداروں نے پاکستان کے استحکام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں،مصطفی کمال

سرچ آپریشن کے دوران تمام شہریوں بالخصوص پختون عوام کے عزت ووقار کا خیال رکھنے کی ضروت ہے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:21

آپریشن ردالفساد کے دوران ملک کی سلامتی کے اداروں نے پاکستان کے استحکام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی پختون برادریوں کے وفود سے ملاقات میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے لئیندعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو اپنے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر جو وطن عزیز کے خلاف صف آراء ہیں انکو شکست دی جا سکے انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے دوران ملک کی سلامتی کے اداروں نے پاکستان کے استحکام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آج بھی انکی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں ملک دشمن عناصر کسی بھی معمولی غلطی کو قومی اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران تمام شہریوں بالخصوص پختون عوام کے عزت ووقار کا خیال رکھنے کی ضروت ہے تاکہ ملک دشمن اس بات سے فائدہ نہ حاصل کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج،رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک ایک جوان کو پوری قوم سلامِ تحسین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔