میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پرنظررکھوں‘ میئر کراچی

ہفتہ 4 مارچ 2017 22:10

میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پرنظررکھوں‘ میئر کراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) کراچی کے مئیروسیم اختر نے کہا ہے کہ بحیثیت مئیر بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظررکھوں، میئرکراچی وسیم اخترنے صدرمیں مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ کراچی کے منصوبے پرخود نظررکھ رہا ہوں، کراچی کے جاری کچھ منصوبوں میں بد عنوانی کیانکشافات ہوئے ہیں، منصوبوں کے انجینیئرز اور ٹھیکیداروں کا تعلق کراچی سے ہی ہے اوروہ ہمیں باخبررکھتے ہیں، جاری منصوبوں میں ہونے والی کرپشن سب کے سامنے لاؤں گا جب کہ وائٹ پیپرجاری کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گیاورنیب اوراینٹی کرپشن کچھ نہیں کر سکتے اب فیصلہ عوام کریں گے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے کہا کہ صدرسمیت دیگرعلاقوں میں تجاوزات کی بھرمارہے جسے ہٹانے کی کوشش کریں گے، جاری ترقیاتی منصوبوں میں جہاں غیرمعیاری کام دیکھا اسے روک رہے ہیں، پی ایس ایل میچ دیکھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بہت سی ذمہ داریاں ہیں اس لیے میرے پاس اتناوقت ہی نہیں کہ پی ایس ایل پر نظر رکھوں۔

متعلقہ عنوان :