پی ایس ایل کا فائنل میچ دکھانے کے لیے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں بڑی سکرینوں کا انتظام

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:54

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) سیکر ٹری کھیل و امور نوجوانان عصمت اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کر تے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھر پور حوصلہ افزائی اور شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کر نے کے لئے کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی سٹیدیم اور گورنمنٹ اسپیشل ہا ئی سکول میں پی ایس ایل کے فائنل میچ دکھانے کیلئے بڑی سکر ینوں کا انتظا م کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ہفتے کو اکبر بگٹی سٹیڈ یم اور سپیشل ہا ئی سکول کے دورے کے موقع پر پی ایس ایل کے فائنل میچ بڑی سکرین پر دکھانے کے انتظا ما ت کو حتمی شکل دینے کے لئے محکمہ کھیل کے افسران سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی،انہوں نے کہا کہ شا ئقین کر کٹ کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دکھانے کے لئے صفا ئی اور سکیورٹی کے خصو صی ً انتظا مات کیے جائیں جبکہ وزیر اعلی ٰبلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کی ہدایت پر دونوں مقا ما ت پر میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اشترا ک سے کھا نے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی لگا ئے جائیں گے تا کہ شائقین کر کٹ کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے ۔