وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:50

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کی والدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی وزیر رانا مشہود احمدکی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں رانا مشہود احمد اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔