Live Updates

عمران خان پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر سٹیڈیم جاتا ، ریاست ہماری ہے اس کی بہتری کیلئے وزیر اعظم سمیت جو بھی کوئی قدم اٹھائے گا اس پر پہرہ دونگا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:41

عمران خان پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ..
اسلام آباد/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورر کن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ، ان کی جماعت کا انتخابی نشان بلا ہے ، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر سٹیڈیم جاتا ، ریاست ہماری ہے اس کی بہتری کے لئے وزیر اعظم سمیت جو بھی کوئی قدم اٹھائے گا اس پر پہرہ دونگا۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہفتہ کی شام پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہو گئے ۔ شیخ رشید احمد نے ٹرین میں بچوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں ۔ دوران سفر نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہمیں آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جانا ہے ۔ ہمارا حکومت سے اختلاف ہے ریاست سے نہیں ، ریاست ہماری ہے اس کی بہتری کے لئے وزیر اعظم سمیت جو بھی کوئی قدم اٹھائے گا اس پر پہرہ دونگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے گزشتہ روز ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی میرا خیال ہے کہ اب وہ بہت آگے جا چکے ہیں اس لئے پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا ۔ تاہم عمران خان فائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہور آتے تو اچھا ہوتا ، ان کی جماعت کا انتخابی نشان بلا ہے ، میں اگر تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر سٹیڈیم آتا، عمران خان نہیں آرہے تو ان کی ترجمانی میں کرونگا ۔ …(م د +ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات