Live Updates

عمران خان کی پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرنے سے معذرت

میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ، پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعا گو ہوں ، امید ہے قوم اور شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ،تحریک انصاف کے چیئرمین کاچیئرمین پی سی بی کے خط پرجواب

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:41

عمران خان کی  پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ، عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ، پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لئے دعا گو ہوں ، امید ہے قوم اور شائقین کرکٹ کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار کی طرف سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہو گیا تاہم عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی شہر یار کا مشکور ہوں ۔ فائنل دیکھنے کے لئے لاہور نہیں آسکتا ۔ تاہم میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ، پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لئے دعا گو ہوں ، امید ہے قوم کرکٹ اور شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔…(م د +ار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات