امیرجماعت اسلامی پنجاب کا سرتاج عزیزکا کل بھوشن یادیو کے حوالے بیان خوش آئند قرار

ہندوستان کے گھنائونے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مددملے گی، میاں مقصود احمد

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:35

امیرجماعت اسلامی پنجاب کا سرتاج عزیزکا کل بھوشن یادیو کے حوالے بیان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سرتاج عزیز کے اس بیان پرکہ’’کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اوربھارت کے حوالے نہیں کیاجائے گا‘‘کوایک خوش آئند امرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ہندوستان کے گھنائونے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مددملے گی۔بھارت نے اپنے جارحانہ رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے۔

کل بھوشن ہندوستان کی نیوی کاسینئر افسر ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ بھارت کس انتہا تک جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔گزشتہ کئی مہینوں سے سری نگر میں کرفیونافذ ہے۔سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کوکئی بار گرفتار کیاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کوگھروں سے اٹھاکر عقوبت خانوں میں ڈالاجارہاہے۔اب تک ہزاروں افراد کو جرم بے گناہی کی سزادی جاچکی ہے۔

برھان مظفروانی کی شہادت سے لے کر اب تک 2سو سے زائد افراد کوشہید اور15ہزار کو زخمی کردیا گیا ہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوزمظالم پرخاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے تک موجودہ تحریک آزادئ کشمیر جاری رہے گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ بھارت ہماراازلی دشمن ہے اس نے پاکستان کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔

جب تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے نہیں روکے گی اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ برداشت نہیں۔اس کے خلاف وہ کھل کر سامنے آچکا ہے۔مودی متعددبار عوامی اجتماعات میں دھمکیاں دے کر اس کو ہرصورت میں ناکام بنانے کی بات کرتے رہے ہیں۔پاکستان کے اندر ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں#

متعلقہ عنوان :