خوف و دہشت گردی ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،خواجہ آصف

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:35

خوف و دہشت گردی ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خوف و دہشت گردی ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ پاکستان سپر لیگ فائنل میں قوم کا جذبہ مشکلات سے نمٹنے کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردوں کو بلند آواز میں پیغام دے رہے ہیں کہ خوف اور دہشتگردی ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے ، پی ایس ایل میں قوم کا جذبہ مشکلات سے نمٹنے کا عکاس ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :