عوام کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولیات ، ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیحی بنیادوںپرزیرغور لایا جائے،سعدرفیق کی ہدایت

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:24

عوام کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولیات ، ریلوے میں پبلک پرائیویٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ بیس کروڑ پاکستانیوں کو سفر اور مال برداری کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور ادارے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو ترجیحی بنیادوںپرزیرغور لایا جائے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر ز میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ، دیانت اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ریلویز نے شالیمار ایکسپریس کو ایک ارب اسی کروڑ روپے سالانہ پر آئوٹ سورس کیا جوپہلے صرف 66کروڑ سالانہ دے رہی تھی ۔

انہوں نے اس موقع پر خوشحال خان خٹک اور بولان ایکسپریس کوایک مرتبہ پھر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق کو اعلیٰ افسران نے رپورٹ پیش کی کہ امریکن ساخت کے 55لوکوموٹیوزطے شدہ شیڈول سے بھی پہلے پاکستان پہنچ جائیںگے۔

خواجہ سعد رفیق نے جدید ترین لوکوموٹیوز کے بہترین استعمال کویقینی بنانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ریلویز ایک ریگولیٹری ادارے کے طور پر کام کرے اور عوام کونہ صرف بہترین سفری سہولتیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فراہم کی جائیںبلکہ ریلوے کے ہزاروں ملازمین کوبھی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :