منجھو شوری ، یونین کونسل پنچگو رکے چیئر مین نذیر جان بلوچ کے اغواہ اور قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:14

منجھو شوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) نیشنل پارٹی کی جانب سے یونین کونسل پنچگو رکے چیئر مین نذیر جان بلوچ کے اغواہ کر کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹی اور ہاتھوں میں بینرز اُٹھا کر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی نصیرآباد کے صدرتاج بلوچ،محمد شریف ابڑو ،عبد الرزاق پندارنی ودیگر مقریرین کا کہنا تھا کہ آئے روز قتل کے وارداتوں سے معلوم ہو تا ہے کہ حکومت مکمل طور پر نا کام ہوچکی ہیں یونین کونسل پنچگو رکے چیئر مین نذیر جان بلوچ کے قتل کے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس وارادات میں ملوث افراد کو گرفتار کر نا مطالبہ کرتے ہے انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند اور پاکستان کے خیر خواہ ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک کے ایجنساں کہاں ہے کہ چند دہشت گردوں نے ملک کو تباہ کر نے پر تلے ہے اور ان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جارہا ہیں ملک اس طرح کے روز بروز دہشت گردی اور اس میں لوگوں کی جانوں کا ضائع ہونا حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے جس کا جواب حکومت کو ہمیں دیاہوگاانہوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر اب اپنے خطے کی حفاظت کر نی ہوگی ورنہ لاشوں کے تحفے ہمیں یوں ملتے رہے گے ۔

متعلقہ عنوان :