وفاقی وزیر داخلہ کی شاہراہ دستور پر واقع کثیر المنزلہ عمارت کے فلیٹوںکے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی

شاہراہ دستور پر کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری ،تعمیر اور الاٹمنٹ کے حوالے سے جتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں انکی مثال نہیں ملتی‘جو بھی سرکاری یا حکومتی حکام اس بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ چوہدری نثار

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:10

وفاقی وزیر داخلہ کی شاہراہ دستور پر واقع کثیر المنزلہ عمارت کے فلیٹوںکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ نے شاہراہ دستور پر واقع کثیر المنزلہ عمارت کے فلیٹوںکے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی سرکاری یا حکومتی حکام اس بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔وزارت داخلہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ہائی کورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنے کے بعد میں نے وزیر اعظم سے مشاورت کی ہے۔

حکومت فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیگی جو فلیٹس کے خریداروں کی مشاورت اور منظوری سے انکی رقم کے طریقہ کار کا تعین کریگی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور پر کثیر المنزلہ عمارت کی منظوری ،تعمیر اور الاٹمنٹ کے حوالے سے جتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں انکی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو مکمل تحٖظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی سرکاری یا حکومتی حکام اس بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کیا جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں یہ عمارت سی ڈی اے ،سرکاری ملازمین، حکومتی حکام اور نجی سیکٹر کی ملی بھگت کا بدترین نمونہ ہے وہاں اس کی تعمیر اور بلا روک ٹھوک خرید و فروخت سے دارلحکومت کی سیکورٹی کو شدید خطرات لا حق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر جلد از جلد ایسے فیصلے کئے جائیں گے جس سے کسی کی حق تلفی نہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن اور ملی بھگت کے اس نمونے میں شامل تمام افراد کیساتھ قانون کے تحت سخت برتاو کیا جائیگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ آئندہ کوئی سرکاری یا حکومتی عہدیدار اپنے منصب کا غلط استعمال نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :