نااہل اور بے کردار حکمران عوام کے مقدر سے کھیل رہے ہیں،ضرب امن کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام امن کو عام کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ،ممبرشب مہم میں تیزی لائیں

عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کا بیان

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا وژن ہر گھر تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ نااہل اور بے کردار حکمران عوام کے مقدر سے کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام اپنی بے بسی کا تماشا دیکھ رہے ہیں،نام نہاد مفکرین اور دانشور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ،قومی سطح پر انفرادی اور اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے ، یوتھ ونگ کے کارکنان متحرک ہو جائیں ضرب امن کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام امن کو عام کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اورممبرشب مہم میں تیزی لائیں، یونین کونسل سے پی پی سطح تک ممبر شپ مہم اور عوامی رابطہ مہم فوری شروع کی جائے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی، اللہ تعالی اور حضور اکرم ﷺ سے کامل تعلق استوار کر کے ظالم حکمرانوں سمیت ہر قسم کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مادیت کے غلبہ نے ہم سے ہمارے عظیم مذہب کی اقدار چھین لی ہیں، منہاج القرآن یوتھ ونگ کی جدوجہد اور پیغام یہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ایس کے فائنل کروانے کے لئے پورا ملک مفلوج کردیا گیا ہے،ٹکٹوں کی تقسیم بھی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی،ٹکٹوں کی فروخت میں بھی اپنوں کو نوازا گیا،

متعلقہ عنوان :