امریکی ریاست فلوریڈا میں جنگل کی آگ رہائشی علاقے تک پہنچ گئی

آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:12

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔مقامی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے جس میں اب تک اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

اس آگ نے پچاس ایکٹر سے زیادہ رقبے کونقصان پہنچایا جس کے بعد اب یہ قریبی رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔ آگ بجھانے والی ایک ٹیم کوششوں میں مصروف ہے جس کے عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جانی نقصان سے بچنے کے لئیمتاثرہ رہائشی علاقے خالی کروا تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔۔