باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں سی20 روپے کی وصولی بند کر دی گئی

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں سے بیس روپے کی وصولی بند کر دی گئی ہے جبکہ ائیر پورٹ پر شہریوں کو نہ چھوڑنے پر ہنگامہ آرائی کا سلسلہ معمول بن گیا ہے ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایک سے زائدشہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے ۔ تاہم شہریوں کی جانب سے ائیر پورٹ میں اندر جانے کے لئے ائیر پورٹ اہلکاروں کے ساتھ تکرار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اور شہریوں کے درمیان تکرار اور ہنگامہ آرائی کے باعث ائیر پورٹ روڈ بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں اور دیگر شہریوں سے ائیر پورٹ میں داخلے کی مد میں وصول کئے جانے والے بیس روپے بھی ختم کر دیئے ہیں ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے قبال دیگر ائیر پورٹ پربھی وصولی بند کی جا چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :