میاں چنوں‘ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے شہری کو قتل کر دیا ‘ مقدمہ درج

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:36

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) بوراچوک میں دوران ڈکیتی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے چکن شاپ کا مالک جاں بحق،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ بورا چوک میں تین مسلح ڈاکوئو ں کی چکن شاپ پر لوٹ مار ،دوران ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوئوں نے دکان مالک محمد اکرم کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،واردات کے بعد شہریوں کی بڑی تعد اد ہسپتال پہنچ گئی،دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کے گیٹ کے سامنے دو مسلح ڈاکوئوں نے سعودیہ پلٹ شہری عتیق الرحمن سے اسلحہ کے زور پر 125موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے،شہر بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کاشکار ہے،پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں اور پولیس کارکردگی زیر وہونے پر PSLمیچ کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :