میاں چنوں‘ٹریفک حادثات میں 9افراد شدید زخمی ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:36

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) دو ٹریفک حادثات میں 4،بچے،3خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی ،ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوںتلمبہ روڈ پر تیز رفتارسے گرکر موٹر سائیکل پر سوارافضل،اُسکی بیوی اور تین چھوٹے بچے شدید زخمی ہوگئے،دوسرے واقعہ میں محسن وال کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر نعیم خورشید،ارشاد بی بی،صابراں بی بی اور 5سالہ سجاول سکنہ 133سولہ شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :