Live Updates

گو نواز گو پوری قوم کے دل کی آواز ہے ‘پی ایس ایل فائنل میں صرف لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا‘لاہور میں فائنل کرکٹ کی ملک میں واپسی کے لئے نہیں حکمران اپنے مفادات کیلئے کروا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی پارٹی کارکنوں کے وفود سے بات چیت

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ گو نواز گو پوری قوم کے دل کی آواز ہے پی ایس ایل فائنل میں صرف ن لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے ثابت ہو گیا کہ لاہور میں فائنل کرکٹ کی ملک میں واپسی کے لئے نہیں حکمران اپنے مفادات کے لئے کروا رہے ہیں اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کھیلوں میں بھی سیاست کا بیج بو دیا ہے جس طرح پنجاب کا ہر ادارہ سیاست کی نظر ہو گیا ہے اسی طرح میاں برادران نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی سیاست کا اکھاڑہ بنا دیا ہے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے کے لئے عوام کو چونا لگایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے لئے ٹیکسوں کے پیسوں پر عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن قومی خزانے سے اپنی الیکشن کمپین کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات