فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،06 کلو گرام سے زائد چرس،10 عدد پسٹل ،02عددبندوق برآمد ،مقدمات درج،13کریمینلز و مجرمان اشتہاری گرفتار

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی10عددپسٹل اور 02 عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب12اشتہاری مجرمان اور01ٹارگٹ افینڈر کو گرفتار کر لیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس6.510 کلو گرام اور215لیٹر شراب برآمد کرلی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :