شیخ رشیدکایوٹرن،عوامی انکلوژرمیں میچ دیکھنے کافیصلہ تبدیل کرلیا

شیخ رشیدنےباربارکہاتھاکہ عوامی بندہ ہوں،500روپےوالاٹکٹ لےکرعوام میں بیٹھ کرمیچ دیکھوں گا،میڈیا رپورٹس،پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف میچ دیکھنے جارہا ہوں۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 مارچ 2017 16:26

شیخ رشیدکایوٹرن،عوامی انکلوژرمیں میچ دیکھنے کافیصلہ تبدیل کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04مارچ2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے عوامی انکلوژرمیں میچ دیکھنے کافیصلہ تبدیل کرلیا۔انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیرکیلئے 500والے انکلوژرمیں ضروربیٹھوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے پی ایس ایل کافائنل میچ عوامی انکلوژرمیں بیٹھ کردیکھنے کاکہاتھا۔شیخ رشیدنے باربارکہا کہ عوامی بندہ ہوں ،500روپے والاٹکٹ لے کرعوام میں بیٹھ کرمیچ دیکھوں گا۔

تاہم اب انہوں نے اپنافیصلہ تبدیل کرلیا۔شیخ رشیدکاکہناہے کہ تھوڑی دیرکیلئے 500روپے والے عوامی انکلوژرمیں ضروربیٹھوں گا۔
مزیدبرآں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لاہورروانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف میچ دیکھنے جارہا ہوں۔

(جاری ہے)

  ہمارے پاس تو صرف2ٹکٹیں ہیں پشاور زلمی کا سپورٹر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مائنس کہنے والے نواز شہباز اپنا میچ خراب کرنے جارہے ہیں۔

ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ8ہزاروالےٹکٹ کواستعمال کریں گےیا5سووالےکو۔تاہم تھوڑی دیرکیلئے 500روپے والے عوامی انکلوژرمیں ضروربیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں میچ کروانےکاکریڈٹ تمام اداروں کو جاتا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اے پی سی میں واضح پوچھا،زرداری صاحب،آپ میاں صاحب کے ساتھ ہیں یا نہیں۔ جبکہ زرداری صاحب کا کہنا تھا کہ وہ میاں صاحب کے ساتھ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :