کراچی،حساس اداروں اور پولیس کا جرئم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،13 مشتبہ افراد گرفتار

ملزمان سے اسلحہ،دستی بم اور دیگر باردی سامان برآمد کرلیا،پولیس

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:58

کراچی،حساس اداروں اور پولیس کا جرئم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،13 مشتبہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) مختلف علاقوںمیں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروںکاجرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ آپریشن 13مشتبہ افرادزیرحراست اسلحہ دستی بم اوردیگرسامان برآمد،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح شہرکے مختلف علاقوںبلدیہ اتحادٹائون،اورنگی ٹائون نمبر11/12ناظم آباد نمبر2گارڈن دھوبی گھاٹ ،لیاری چیل چوک،میراناکہ ،مرزاآدم خان روڈ،پھول پتی لین،سنگولین ،فوٹولین،سہراب گوٹھ ،سپرہائی وے جنجال گوٹھ ،احسن آباد،شانتی نگرسمیت دیگرعلاقوںمیں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروںنے جرائم پیشہ افراداوردہشت گردوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اہلکاروںنے جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوںکے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے گھرگھرتلاشی لی اورجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںپرچھاپے بھی مارے ،مذکورہ آپریشن کے دوران 13مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا

متعلقہ عنوان :