عوام کو جلد اور سستا انصاف کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ‘انتظامیہ اور عدلیہ کی ددمیان مربوط رابطہ کار اور کوآڈنیشن کے باعث عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان کا عدالیہ ااور انتظامیہ کی ماہانہ کوآڈنیشن میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 4 مارچ 2017 15:14

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان نے کہا عوام کو جلد اور سستا انصاف کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں انتظامیہ اور عدلیہ کی ددمیان مربوط رابطہ کار اور کوآڈنیشن کے باعث عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔پولیس مقدمات کو مکمل کرکے جلد چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کرے اور پولیس آفیسران مقدمات میں شہادتوں کے لیے بھی بھروقت پیش ہونے کے لیے یقینی بنایا جائے تاکہ مقدمات کے مکمل سماعت کے بعد فیصلہ جات ہوسکیں ۔

یہ ہدایات انہوںنے ہفتہ کے روز اپنے آفس کے چمبر میں عدالیہ ااور انتظامیہ کی ماہانہ کوآڈنیشن میٹنگ میں کیں ۔اس موقع پر ایڈ نیشنل سیشن جج فیملی کورٹ سید وسیم گیلانی ،سنیئر سول جج محترمہ نبیلہ نذیر تحصیل باغ اور دھیرکوٹ کے سول جج صاحبان ،ڈسٹرکٹ قاضی عبدلرحمان،تحصیل اور دھیرکوٹ کے قاضی صاحبان تمام سیمت ، ایڈنیشنل ڈپٹی کمشنر باغ ملک محمد ایوب ،اسسٹنٹ کمشنرباغ سرور کٹاریہ ،پی ڈی ایس پی ،پی پی ،ڈپٹی ڈی ایج اور ڈاکٹرمحسن علی شاہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد پرویز خان ،ڈسٹرکٹ جیل سپرٹنڈنٹ چوہدری محمد سعید اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر دھیرکوٹ تما م جوڈیشنل آفیسران نے انتظامیہ کے متعلق سول عدالتوںمیں دائر مقدمات کے حوالہ سے عدالتی امور کی انجام دہی میں پیش آنے والی انتظامی مشکلات زیر بحث لائی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے کوآڈنیشن میٹگ میں کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کا آپس میں باہمی رابطہ سے عدالتوں میں زیرکار مقدمات میں انتظامیہ کی طرف سے جواقدامات اٹھانے ہوتے ہیں جن میں بروقت موثرپیروی ضروری ہے اس طرح مقدمات کی سماعت کے بعد جلد فیصلہ جات ممکن ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :