جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے ،ْ حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش بر آمد

عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش پھینک دی گئی ،ْپولیس حکام

ہفتہ 4 مارچ 2017 14:41

جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے ،ْ حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عمر مبین جیلانی کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش پھینک دی گئی، لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام کی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عمر مبین جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے اہلکار تھے، انہیں 16 جون 2014 کو گارڈن ٹائون کے علاقے سے 6 نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :