سرکاری مصروفیات، وزیراعظم نواز شریف کے پی ایس ایل ائنل دیکھنے کے امکانات کم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 مارچ 2017 14:09

سرکاری مصروفیات، وزیراعظم نواز شریف کے پی ایس ایل ائنل دیکھنے کے امکانات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مارچ 2017ء) : پی ایس ایل فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کرکٹ شائقین اتوار کا بے حد بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کئی سیاسی شخصیات میں بھی کرکٹ کا بخار پایا جاتا ہے جو کل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھنے کے لیے تشریف لائیں گے تاہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کل شام اسلام آباد کے لئے نکل جائیں گے جس کے بعد پیر کی صبح دو روزہ سرکاری دورے پر کویت کے لیے روانہ ہوں گے ۔ سرکاری مصروفیات کے باعث ممکن ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پی ایس ایل کا فائنل میچ نہ دیکھ سکیں۔