سیاست کے میدان کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی ڈی جے ولی سنز کی انٹری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 مارچ 2017 12:23

سیاست کے میدان کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی ڈی جے ولی سنز کی انٹری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مارچ 2017ء) : سیاست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھ ڈے جے ولی سنز کی انٹری ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئندہ کل ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکا لگائیں گے ۔ ڈی جے ولی سنز نے قذافی اسٹیڈیم میں اپنا ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جے ولی سنز نے قذافی اسٹیڈیم میں سو ساﺅنڈ اسپیکر، سات سو لائٹس اور ساٹھ ہارن پہنچا دئے ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل فائنل میں ساؤنڈ سسٹم کا کنٹریکٹ ملتے ہی ڈے جی ولی سنز کے پچیس ملازمین کو سکیورٹی پاسز بھی جاری کر دئے گئے۔ ڈی جے ولی سنز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں میوزک کی خدمات قومی جذبے کے تحت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :