امریکا میں گرم موسم کی پیشنگوئی، قدرتی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈکمی

ہفتہ 4 مارچ 2017 12:05

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) امریکا میں گرم موسم کی پیشنگوئی کے بعد قدرتی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈکمی ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک قدرتی گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر30فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی فی ملین برٹش تھرمل یونٹس کمی کی شرح 2.774 ڈالر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک قیمتوںمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دسمبرمیں قیمتوںمیں کمی کی شرح 3.58ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس رہی اسی طرح جنوری اورفروری میں یہ شرح بالترتیب 3.29 اور2.91 ڈالر ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :