نائب امریکی صدر کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ کا معاملہ سامنے آگیا

میر ے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا،مائیک پینس کا ردعمل

ہفتہ 4 مارچ 2017 11:37

نائب امریکی صدر کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ کا معاملہ سامنے آگیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس کا بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اپنے ردعمل میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا ہے۔ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مائیک پینس ریاست انڈیانا کے گورنر کے طور پر حساس معاملات کے لیے اپنا نجی ای میل اکائونٹ استعمال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گرد حملوں کی صورت میں حکومتی ردعمل کے لیے بھی اپنا نجی ای میل اکا ئونٹ کا استعمال کیا۔ادھر اپنے ردعمل میں نائب صدر کا کہنا تھا کہ ان کے معاملے کا ہیلری کلنٹن کے معاملے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ ہیلری نے خفیہ معلومات کے بارے میں احتیاط سے کام نہیں لیا۔ اس کے علاوہ جب کانگریس اور دیگر حکام نے ہیلری سے معلومات طلب کیں تو انہوں نے ای میلز کو ضائع کردیا جبکہ میں نے ریاستی قوانین کے مطابق کام کیا ۔

متعلقہ عنوان :