یمن میں القاعدہ کے خلاف بیس سے زائد امریکی فضائی حملے

ہفتہ 4 مارچ 2017 09:51

یمن میں القاعدہ کے خلاف بیس سے زائد امریکی فضائی حملے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) وائس آف جرمنی کے مطابق دو اعلیٰ امریکی اہلکا روں نے بتایا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران یمن میں القاعدہ کی علاقائی شاخ، جسے ’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘ یا AQAP بھی کہا جاتا ہے، کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو باقاعدہ ہدف بنا کر بیس سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امریکی فضائی حملے جس یمنی علاقے میں کیے گئے، وہ ایک ایسا پہاڑی خطہ ہے، جہاں اس ملک کے تین صوبوں، شبوہ، البیضاء اور ابیان، کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

ان فضائی کارروائیوں میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی ابتدائی تفصیلات تا حال سامنے نہیں آئیں۔ صوبے شبوہ کے ایک قصبے میں مقامی باشندوں نے بتایا کہ اس مقام پر کیے جانے والے متعدد حملوں کا ہدف سعد عاطف نامی ایک عسکریت پسند تھا، جو القاعدہ کی یمنی شاخ کا دوسرا اہم ترین رہنما ہے اور شبوہ کے اسی قصبے میں رہتا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا سعد عاطف بھی ان فضائی حملوں میں مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :